۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بحرین جلد ہی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرے گا

حوزہ/ صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بحرین کی حکومت متحدہ عرب امارات کی طرح تل ابیب حکومت کے ساتھ جلد سمجھوتہ کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی فارس نیوز کے مطابق، ایک اعلی صہیونی عہدیدار نے "کان" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بحرینی حکومت بہت جلد تل ابیب حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کرے گی۔

عرب 48 ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کے فورا بعد ہی بحرین کا یہ اقدام سامنے آ گیا تھا۔

ان کے بقول، امریکی حکومت رواں سال کے اختتام سے قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور تل ابیب خلیج فارس کے عرب ممالک سے خصوصا سیکیورٹی اور تجارت کے شعبے میں مزید تعاون چاہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .